BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگریزی نظمیں بند: بی جے پی

سکول
نجی سکولوں نے اس پابندی کو مسترد کر دیا ہے
’بابا بلیک شیپ، ٹونکل ٹونکل لٹل اسٹار اور ہمٹی ڈمٹی‘ جیسی بچوں کی مشہور نظموں (رائمز) پر ریاست مدھیہ پردیش کے سکولوں کے نصاب سے نکال دی گئی ہیں۔

حکام نے یہ فیصلہ بچوں میں بڑھتے ہوئی مغربی روایات کے اثرات کو کم کرنے کی غرض سے کیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان غیر ملکی انگریزی نظموں کی جگہ ہندوستانی نظموں کو بچوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔

ریاست کے تعلیم کے وزير ناروتم مشرا کے مطابق ’بچوں میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیئے جب ہندوستانی نظمیں موجود ہیں تو غیر ملکی نظموں کی کیا ضرورت ہے۔‘

مسٹر مشرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرائمری درجہ کے تمام سرکاری سکولوں سے ہندوستانی نظميں اور اہلیہ بائی جیسی شخصیات کے بارے میں تعلیم دینے کو کہا ہے جنہوں نے پورے ملک میں کئی مندروں کی تعمیر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ’ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسی تعلیم حاصل کریں جو مقامی اور سماجی قدریں فراہم کرتیں ہوں۔‘

بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادات والی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کے اس فیصلے پر کئی اساتذہ اور بچوں کے والدین نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

رینو نامی ایک سکول ٹیچر نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام نظموں میں بے حد نغمگی ہے اور بچے اتنی ہی دلچسپی سے انہیں یاد کرتے ہیں جتنی دلچسپی سے وہ ان‍ڈین نظموں یاد کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ ملک کے تعلیم کےنظام میں ہندو مذہب کے نظریے اور قدروں کو شامل کرنے کی بی جے پی کی مہم کا ایک حصہ ہے ۔

تعلیم کے ماہر ضمیر الدین کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ تب تک بے مانی ہے جب تک وہ اتنی ہی مقبول اور آسانی سے یاد کرنے والی ہندوستانی نظمیں پیش نہیں کرتی ہے۔

ریاست کے نجی سکول حکومت کے اس فیصلہ سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
حال میں یہ انگریزی نظمیں پوری دنیا میں تنازع کا شکار ہوئی ہیں۔

سال 2000 میں برطانیہ میں برمنگھم سٹی کونسل کے تعلیم کے چیف نے ’بابا بلیک شپ‘ نظم کے لیئے اصول وضع کرتے ہوئے اس نظم کو سکولوں ميں پڑھائے جانے پر یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ یہ نسلی عصبیت پہنچانے والی نظم ہے ۔

لیکن ان اصولوں کو والدین کی جانب سے مسترد کیئے جانے کے بعد انہیں واپس لے لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد