لوک سبھا: 46 عہدے خارج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں لوک سبھا نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق چھیالیس ایسے عہدوں کو اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے جن کو منفعت بخش عہدے کہا جاتا ہے۔ ان عہدوں سے ایسے عہدے مراد لیے جاتے ہیں جن پر مقرر کیے جانے والوں کو تنخواہیں یا معاوضے حاصل ہوتے ہیں۔ خارج ہونے والے عہدوں میں قومی مشاورتی کونسل کی صدارت کا عہدہ بھی شامل ہے۔ اس عہدے پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی فائز تھیں جس پر تنازع ہونے کے بعد انہوں نے مارچ کے مہینے میں پارلیمنٹ کی نشست اور قومی مشاورتی کونسل کی صدارت دونوں سے استعفا دے دیا تھا۔ حزب مخالف نے ان پر دو منافع بخش عہدے رکھنے کا الزام لگایا تھا۔ اب یہ مسودۂ قانون منظوری کے لیے راجیہ سبھا میں جائے گا۔ | اسی بارے میں سونیا کی جیت یا کانگریس کا عروج11 May, 2006 | انڈیا سونیا گاندھی لوک سبھا سے مستعفی 23 March, 2006 | انڈیا سونیا گاندھی لوک سبھا سے مستعفی 23 March, 2006 | انڈیا سونیا نے ایسا کیوں کیا؟19 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||