BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 May, 2006, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندی زبان پر سی بی آئی کی سر زنش

ملزمہ کا گھر
جنسی سکینڈل کی مبینہ ملزمہ کا گھر جہاں وہ یہ دھندا کرتی تھی
انڈیا کے زیرِ انتظام جموں کشمیر کی ہائی کورٹ نے جنسی سکینڈل کیس میں بعض بیانات کو ہندی زبان میں پیش کرنے پر مرکزي تفتیشی بیورو ’سی بی آئی‘ کی سرزنش کی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے کی اہم ملزم سبینہ اور متاثرہ لڑکی کے بیانات کوعدالت میں ہندی زبان میں پیش کیا تھا جبکہ کشمیر کی سرکاری زبان اردو ہے۔

عدالت نے دوروز کے اندر دونوں کے بیانات کو انگریزی اور اردو زبان میں قلمبند کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی بی آئی نے جنسی سکینڈل کی تفتیشی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی ہے اور ڈویژن بینچ نے اس کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر جسٹس حکیم امتیاز حسین اور جسٹس بشیر احمد کرمانی نے سی بی آئی کی طرف سے دونوں خواتین کا بیان ہندی میں تحریر کرنے کا نوٹس لیا۔ اسی کیس میں دیگر افراد کے بیانات کا انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم نے ڈویژن بینچ کو بتایا کہ ’ہندی زبان میں ملزمان کے بیانات درج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘

مظاہرہ
سکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں

عدالتی کارروائی کےدوران میاں عبدالقیوم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث پولیس، سول انتظامیہ اور نیم فوجی دستے کے اعلٰی افسران کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعلٰی افسران اپنا اثر رسوخ کے استعمال کرکے تحقیقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

پہلے سیشن کی کارروائی کے بعد عدالتی کارروائی دس منٹ تک کے لیئے ملتوی کر دی گئی، اس دوران سی بی آئی کے افسر اور ایڈوکیٹ شبیر احمد نائیک جج کے چیمبر میں بھی گئے تھے۔

ڈویژن بنچ کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے پر بنچ نے کہا کہ سبینہ کو عدالتی تحویل میں رکھنے سے پہلے ہی سی بی آئی کو ان کا بیان قلمبند کرنا چاہیئے تھا۔ عدالت نے خدشہ ظاہر کیا کہ چونکہ سبینہ کوسوچنے کے لیئے کافی موقع ملا ہے اس لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے بیان سے منحرف ہوجائیں۔

اب اگلی سماعت انیس مئی جمعہ کو ہوگی۔ سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ وہ آئندہ ہندی کے بجائے اردو اور انگریزی زبان میں بیانات پیش کریں گے۔

دخترانِ ملت کی ایک رکنجسم فروشی سکینڈل
بچیوں کے والدین فکر میں مبتلا ہو گئے ہیں
جنسی سکینڈل
سرینگر: ریستورانوں میں نوجوان جوڑے نہیں آرہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد