سزا میں کمی، ظاہرہ کی درخواست رد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سپریم کورٹ نےگجرات میں بیسٹ بیکری مقدمے کی اہم گواہ ظاہرہ شیخ کی سزا کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت ميں بار بار بیان بدلنے اور جھوٹ بولنے کے جرم میں ظاہرہ شیخ کو مارچ ميں ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ظاہرہ نے عدالت سے درخواست کی تھی ان پر رحم کرتے ہوئے ان کی سزائیں کم کر دی جائیں جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اصل فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر سکتی ہیں۔ چار برس قبل گودھرا میں ٹرین کی آتشزدگی کے بعدگجرات میں ہونے والے فسادات میں بڑودہ میں واقع بیسٹ بیکری کو فسادیوں نے جلا کر راکھ کر دیا تھا۔ اس سانحے میں ظاہرہ کے کئی رشتے داروں سمیت 14 افراد مارے گئے تھے اور ظاہرہ اس معاملے کی چشم دید گواہ ہیں۔ آٹھ مارچ کو سزا سنائے جانے کے دو روز بعد ظاہرہ نے ممبئی میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ انہوں نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ انہیں گجرات میں نہیں بلکہ مہاراشٹر کی جیل میں ہی رکھا جائے لیکن چند روز بعد ہی ظاہر ہ نے مہاراشٹر کی پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگ ان پر ظلم کر رہے ہيں۔ ظاہرہ کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر کی پولیس انہیں کھانے پینے سے محروم رکھ رہی ہے اور انہیں نماز تک ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ظاہرہ نے عدالت سے دوبارہ درخواست کی تھی کہ انہیں گجرات کی بڑودہ جیل میں منتقل کر دیا جائے لیکن عدالت نے یہ درخواست قبول نہیں کی۔ بیس مارچ کو ظاہرہ نے سپریم کورٹ میں اپنی قید کی سزا کم کرنے اور پچاس ہزار روپے کے جرمانے کی رقم کم کرنے کے لیئے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔اس اپیل میں ظاہرہ کے وکیل نے غلط بیان دیتے وقت ظاہرہ کے نابالغ ہونےاورگزشتہ سالوں ميں ظاہرہ پر ذہنی دباؤ کی بنیاد پر اس کی سزا کم کرنے کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ ظاہرہ کے علاوہ ان کی ماں، بھائی اور بہن پر بھی جھوٹ بولنے اور عدالت کوگمراہ کرنے کا الزام ہے۔ | اسی بارے میں ظاہرہ شیخ عدالتی تحویل میں13 March, 2006 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: زہرہ کو سزا 08 March, 2006 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: نو ملزموں کو سزا24 February, 2006 | انڈیا ظاہرہ جھوٹی ہیں: انکوائری کمیٹی29 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||