BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 February, 2006, 08:16 GMT 13:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائنسدان کو امریکی ویزا نہیں

امریکہ نے گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو بھی ویزہ منع کردیا تھا
ہندوستان کے ایک سرکردہ سائنس دان پروفیسر گوردھن مہتہ کے امریکی ویزے کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔

پروفیسر مہتہ اورگینِک کیمسٹری کے سائنس دان ہیں اور وزیراعظم کی سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مشاورتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ انہیں امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ وہ ’کیمیاوی اور حتیاتی ہتھیاروں‘ کے شعبے میں کام کررہے ہیں۔

لیکن امریکی سفارتخانے کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گيا ہے کہ پروفیسر مہتہ کے ویزا کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں گیا گيا ہے۔’ہم نے بعض اضافی معلومات طلب کی ہیں جو ویزا کی درخواست کے لیے ضروری ہیں۔‘

پرفیسر مہتہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کے سابق ڈائریکٹر ہیں اور اس سے قبل کم از کم بیس بار امریکہ جا چکے ہیں۔ آخری بار وہ تقریبا سات مہینے قبل واشنگٹن میں نیشنل اکیڈمی آف سائنسیز میں لیکچر دینے کے لیے گیے تھے۔ انہیں فلوریڈا یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے امریکہ آنے کی دعوت دی گئی تھی۔

بعض اخبارات کے مطابق مہتہ نے ویزا نہ جاری کیے جانے پر شدید تکلیف کا اظہار کیا ہے۔ ’یہ میری زندگی کا سب سے ذلت آمیز تجربہ ہے۔ یہ امریکہ کے موجودہ غرور اور لاعلمی کا عکاس ہے۔‘

اطلاع کے مطابق مہتہ نے نو فروری کو چینئی میں ویزا کے سلسلے میں انٹرویو کے لیے قونصل خانے گئے اور ویزا قونصلر نے ان سے یہ کہکر ’بار بار توہین کی‘ کہ وہ اپنے بارے میں کچھ چھپا رہے ہیں۔ قونصلر جاننا چاہتے تھے کہ کیا انکا کوئی تعلق کیمیاوی اور حتیاتی ہتھیاروں سے ہے۔

سفارتخانے کے بیانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مہتہ کو انٹرویو کے عمل سے دکھ پہنچا ہے۔ ’ہم ہر شخص سے وقار اور احترام سے پیش آنے کے پابند ہیں لیکن ساتھ ہی ان معلومات کو بھی حاصل کرنا ضروری ہے جو ویزا کی منظوری کے لیے مطلوب ہیں۔‘

امریکی سفارتخانے کے ترجمان ڈیویڈ کینیڈی کا کہنا ہے کہ پروفیسر مہتہ سے اضافی معلومات حاصل کی گئی تھیں اور انکے نہ ملنے کے سبب ہی ویزا کی درخواست پر غور کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

چند مہینے قبل امریکہ نے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو ویزا نہیں دیا تھا۔ ہندوستان کی حکومت نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا لیکن امریکہ نے یہ احتجاج یہ کہہ کر مسترد کردیا تھاکہ ویزا نہ جاری کرنے کا فیصلہ امریکہ کے بعض اہم اصولوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد