’ سکیورٹی میں نرمی کر دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلائی جانے والی مجوزہ بس سروس کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کم کردے گا۔ توقع ہے کہ یہ بس سروس امرتسر اور لاہور کے درمیان جمعہ سے شروع کی جائے گی۔ بھارتی ریاست پنجاب میں حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ زیادہ سکیورٹی چیکس مسافروں کے سفر کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہورہے ہیں۔ پیرکو اپنے بیان میں حکام نے تسلیم کیا کہ اس افتتاحی سفر کے لیے اب تک ایک بھی ٹکٹ فروخت نہیں ہوا ہے۔ امرتسر- لاہور بس سروس دونوں ممالک کے درمیان چلائی جانے والی تیسری بس سروس ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ | اسی بارے میں امرتسر لاہور بس سروس:تیاری مکمل08 December, 2004 | پاکستان جامع مذاکرات، نئی تاریخوں کا اعلان 05 May, 2005 | انڈیا امرتسر لاہور بس سروس پر مذاکرات 10 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||