زلزلہ زدگان کےلیےمیوزک شو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فن اور فنکار سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے ہیں۔ جس طرح سونامی متاثرین کے لیے پہلی مرتبہ بھارت اور پاکستان کے فنکاروں نے مل کر بڑے پیمانے پر شو کیا تھا اسی طرح ایک بار پھر دونوں ممالک کے فنکارایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ یہ پروگرام کئی وجوہات سے اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہو سکا کیونکہ امیتابھ بچن بیمار ہو گئے اور شاہ رخ خان سمیت کئی بڑے ستارے غیر ممالک میں شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایم ٹی وی چینل نےاپنے میوزک ایوارڈ کو اس نیک مقصد کے لیے منتخب کیا۔ ایم ٹی وی اس شو سے ہونے والی تمام آمدنی کو وزیر اعظم راحت فنڈ میں دے گا۔ اس شو کی حیثیت بین الاقوامی کہی جا سکتی ہے کیونکہ اس میں آئرلینڈ کے نامور مقبول پوپ گلوکار رونان کیٹنگ (Ronan Keating) نے شرکت کی۔ ممبئی کے اس شو میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر آئے کیٹنگ کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان سے اسٹرنگز بینڈ کے ساتھ فیصل کپاڑیہ اور حال ہی میں فلم ’زندہ‘ میں ان دونوں نے فلم کے اداکار سنجے دت اور جان
انڈی راک بینڈ ’ایفوریہ‘ ( Euphoria) پاکستانی گلوکار اور نصرت فتح علی خان کے بھتیجے راحت فتح علی خان کے ساتھ لوگوں کو مسحور کریں گے۔ پاکستانی بینڈ ’جال‘ ’وہ لمحے وہ باتیں‘ پیش کرے گا۔ اس میوزک ایوارڈ شو میں فلم زہر، دس ، پرینیتا ، عاشق بنایا آپ نے، بنٹی اور ببلی کے البم فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستان کے شاہ رخ کہلانے والے علی ظفر میزبانی کے فرائض ادا کرنے | اسی بارے میں اداکارہ قتل کی سازش میں گرفتار11 September, 2005 | انڈیا الیکشن میں اداکاروں کی حمایت04 April, 2004 | انڈیا اداکارہ پروین بابی انتقال کرگئیں22 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||