BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 November, 2005, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوما بھارتی کے بارے میں فیصلہ آج
اب سے کچھ گھنٹے بعد بھارت میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت بی جے پی کا ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اوما بھارتی کو معطل کیا جائے یا نہیں۔

اوما بھارتی نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بات کی ہے جس کے بعد ان پر پارٹی کے نظم و ضبط کو توڑنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ سابق وزیرِ اعلیٰ اوما بھارتی نے سابق وزیرِ اعظم اور بی جے پی کے سابق سربراہ اٹل بہاری واجپئی کے خلاف بھی بیان بازی کی تھی۔

بی جے پی کا پارلیمانی بورڈ اس بات کا فیصلہ کرےگا کہ کیا اوما بھارتی کے خلاف ایکشن لیا جائے یا نہیں اور اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا ردِ عمل کیا ہو سکتا ہے۔

بورڈ کے سامنے یہ بات رکھی جائے گی کہ اوما بھارتی نے پارٹی کے اہم لیڈروں سے اختلاف کرکے پارٹی کے نظم اور ضابطوں کو توڑا ہے لہذا ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جانی چاہیے۔

اوما بھارتی نے بی جے پی کے رہنماؤں سے اس بات پر اختلاف کیا تھا کہ ریاست مدھیہ پردیش کے نئے وزیرِاعلیٰ کو کس طرح منتخب کیا جانا چاہیے۔

دو ہزار چار میں بھیبھارتیہ جنتا پارٹی کی جنرل سیکریٹری اوما بھارتی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ اقدام پارٹی کے عہدیداورں کی ایک میٹنگ سے اوما بھارتی کے واک آؤٹ کے بعد اٹھایا گیا تھا۔

اوما بھارتی نے اجلاس کے دوران پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی کے خطاب کے دوران یہ الزام لگایا تھا کہ بعض رہنما آف دی ریکارڈ بیانات کے ذریعے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اوما بھارتی نے مسٹر اڈوانی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان رہنماوں کے خلاف کاروائی کریں لیکن جب مسٹر اڈوانی نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے تو وہ میٹنگ سے اٹھ کر باہر چلی گئی تھیں۔

اس واقعے کے بعد اوما بھارتی کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
اوما بھارتی کی واپسی
24 December, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد