BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو سالم کی درخواست مسترد
ابو سالم
ابو سالم سے سی بی آئی کی تفتیش
بھارت کے شہر ممبئی میں ایک خصوصی عدالت نے مافیا کے سرغنہ ابو سالم کے وکلاء کی اپیل مسترد کر دی جس میں انہوں نے تفتیش کے دوران موجود رہنے کی درخواست کی تھی۔

ممبئی سے بی بی سی کی نمائندہ مونیکا چڈہ کے مطابق یہ عدالت خصوصی طور پر 1993 کے بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کے لیے قائم کی گئی ہے۔

اس درخواست پر عدالت نے کہا کہ اس موقع پر ایسا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔

عدالت نے وکلاء سے کہا کہ وہ مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی سے رابطہ کریں۔ گزشتہ ہفتے ابو سالم کی حوالگی کے بعد سے اب تک سی بی آئی کے حکام اس سے تفتیش کر رہے ہیں۔

جج نے کہا کہ اگر سی بی آئی کے حکام رضامند ہوں تو ابو سالم کے وکلاء دورانِ تفتیش موجود رہ سکتے ہیں۔

ابو سالم
ابو سالم پر ممبئی بم دھماکوں کا الزام ہے

ابو سالم جس پر 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، پرتگال میں روپوش تھا۔ اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور مذاکرات کے بعد اس شرط پر بھارتی حکومت کے حوالے کیا گیا کہ اسے سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

1993 کے ان دھماکوں میں 250 سے زائد لوگ ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حکام کو ابو سالم سے دوسرے بہت سے کیسوں میں بھی پوچھ گچھ کرنی ہے۔ ان میں قتل، اغوا اور تاوان وصول کرنے کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی پروڈیوسر اور فنکار ان وارداتوں کا شکار بنے۔

ابو سالم کے کیس کی اگلی تاریخِ سماعت 23 نومبر ہے۔

حیدر آباد سے بی بی سی کے نمائندہ عمر فاروق نے بتایا کہ سی بی آئی کے حکام نے بالی وڈ کی سابقہ ہیروئین مونیکا بیدی کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ مونیکا کو بھی پچھلے ہفتے ابو سالم کے ہمراہ بھارتی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی ایک عدالت نے مونیکا کا ریمانڈ دیا۔

سی بی آئی کے حکام کو مونیکا سے جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

مونیکا کو حیدر آباد کی چنچل گدا جیل میں رکھا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد