ابو سالم اور مونیکا انڈیا کے حوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتگال میں محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈیا میں سب سے زیادہ مطلوب شخص ، ابو سلیم انصاری عرف ابو سالم کو انڈین حکام کے حوالے کردیا ہے۔ ابو سالم انڈیا کے شہر ممبئی میں 1993 میں ہونے والے ان بم دھماکوں میں مطلوب ہے جن میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ابو سالم ان دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ پرتگال میں حکام کے مطابق ابو سالم کو ان کی ساتھی فلم ایکٹریس مونیکا بیدی کے ہمراہ انڈیا کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔
ابو سالم کو پرتگال میں 2002 میں جعلی دستاویز رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پچھلے دو برس سے اپنے آپ کو انڈیا کے حکام کے حوالے کئے جانے کے خلاف مقدمہ لڑ رہے تھے۔ اگرچے انڈیا اور پرتگال کے درمیان مجرموں کی حوالگی سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہے لیکن انڈیا نے پرتگال کے حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ابو سالم اور مونیکا بیدی کو انڈیا میں سزائے موت نہیں دی جائے گی جو یورپی قوانین کے خلاف ہے۔ | اسی بارے میں ابوسالم کو پرتگال میں سزا29 November, 2003 | آس پاس ابو سالم گرفتار23.09.2002 | صفحۂ اول ابوسالم: پولیس افسرگرفتار22.09.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||