امدادی ہسپتال کی تیاریاں مکمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پرایک سو بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے انجنئیر لائن آف کنٹرول کے پار امداد کے منتظر کشمیریوں کے لیے پل بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ پاکستان اور بھارت ابھی تک لائن آف کنٹرول کو نرم کرنے کی تفصیلات طے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ۔ بھارت نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر امدادی مراکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ بھارت کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے پار زلزلہ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے اس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ بھارت نے کہا ہے کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر قائم کیے جانے والے ہسپتال میں میں شدید زخمیوں کا آپریشن کرنے کی گنجائش ہوگی۔ | اسی بارے میں برسوں بعد کشمیریوں کے رابطے19 October, 2005 | انڈیا حریت خوش، جماعت معترض19 October, 2005 | پاکستان پیشکش خوش آئند ہے: میر واعظ18 October, 2005 | پاکستان بھارت: خیرمقدم، حریت خوش، جماعت معترض18 October, 2005 | پاکستان ایل او سی کھولنے کی تجویز: ایک جائزہ20 October, 2005 | پاکستان ’ تعمیرِ نو میں وقت لگے گا‘21 October, 2005 | پاکستان ’زلزلہ زدگان کو نظرانداز کیا گیا‘20 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||