پاک بھارت تجارت: بینک کھلیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور پاکستان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے شہروں میں بینک کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ریزرو بینک آف انڈیا کےگورنر اس سلسلے میں ایک اجلاس کے بعد جلد ہی اس سلسلے میں ایک اعلان کرنے والے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےگورنر عشرت حسین نے ممبئی میں ہندوستان کے ایوان صنعت و تجارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ایک دوسرے کے ملک میں بینک کھولنے کے لیے ضروری خانہ پری اور طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عشرت حسین کا کہنا تھا کہ’بینک کھولنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے پاس ہے لیکن تجارت کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے پاس یہ سہولت ہونی چاہیے‘۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر وائی وی ریڈی سے ملاقات کریں گے اور اس کے متعلق جلدی ہی کوئی اعلان متوقع ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستانی وفد کے ایک سینئر افسر نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ حبیب بینک آف پاکستان اور سٹیٹ بینک آف انڈیا ایک دوسرے کے شہروں میں اپنی شاخیں کھولنے کے لیے کوشاں ہیں اور حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی اس پر کام شروع ہوجائےگا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر آج کل ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عالمی بازار میں بڑھتی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے اور حالات پر مستقل نظر رکھی جارہی ہے۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان اپنی مالی پالیسی میں کوئی تبدیلی کرےگا؟ تو انہوں نے کہا کہ اگر افراط زر کی شرح میں کمی آئی تو موجودہ پالیسی خود بخود حالات کے موافق ہو جائےگی۔ | اسی بارے میں پولیس چیکنگ ختم کرنے پر غور05 October, 2005 | پاکستان کشمیر نہ سہی کچھ اور سہی05 October, 2005 | پاکستان قونصلیٹ: کراچی ممبئی جنوری سے03 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||