نٹور سنگھ پاکستان کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیرِخارجہ نٹور سنگھ نے اتوار سے پاکستان کا چار روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ نٹور سنگھ اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری سے ویزا، تجارت اور قیدیوں کی سفارتکاروں سے ملاقات جیسے کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ گزشتہ سات مہینوں میں نٹور سنگھ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس بار ان کے ہمراہ ایک اعلٰی اختیاراتی وفد بھی ہے جس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع اور وزارتِ مواصلات سمیت پانچ وزارتوں کے اعلٰی اہلکار شامل ہیں۔ امکان ہے کہ دونوں رہنما میزائل تجربے سے قبل ایک دوسرے کو مطلع کرنے اور ہاٹ لائن کے قیام کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، ویزا، سیکیورٹی مواصلات، اور تجارت کے شعبے میں تعاون کے لیے قائم مشترکہ کمیشن پر بھی نظر ثانی کی جائےگی۔ ملاقات میں نٹور سنگھ اور خورشید محمود قصوری پاک بھارت امن مذاکرات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس امر پر بھی بات ہو گی کہ امن کے عمل کو تیز کیسے کیا جائے اور اعتماد سازی کے کون سے مزید اقدامات کیے جائیں۔ امن مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز آئندہ جنوری سے ہوگا۔ نٹور سنگھ کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی متوقع ہے۔ وہ اپنے دورہ کے دوران کراچی بھی جائیں گے اور وہاں زیرِ تعمیر ہندوستانی قونصلیٹ کا بھی معائنہ کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||