BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 20:56 GMT 01:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زندگی کے لیے جڑواں جدوجہد

بہنیں
جڑواں بہنیں جن میں سے ایک کے گردے بھی نہیں ہیں
ہندوستان کے سرکردہ ڈاکٹر بہار کی دو ایسی بہنوں کو آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جن کے سر جڑے ہوئے ہیں۔

طبی تاریخ میں اس طرح کے آپریشن عام طور پر ناکام ہی رہے ہیں لیکن یہاں کے ڈاکٹروں کہ کہنا ہے کہ اگر زندگی بچانے کی امید رہی تو ہی وہ آپریشن کریں گے۔

صبا اور فراح انہیں بچوں کی طرح ہیں جنہیں کیرم کھیلنا بے حد پسند ہے اور فلم اداکار سلمان خان ان کے پسندیدہ ہیرو ہیں۔ دونوں کو اسکول جانا بالکل اچھا نہیں لگتا لیکن صبا کو بارش بہت اچھی لگتی ہے جبکہ فرحا کو بارش ميں گھومنا بالکل اچھا نہیں لگتا۔

سر سے جڑئی ہوئی یہ 10 سالہ بچیاں ان دنوں دلی کے اپولو اسپتال میں ہیں اور طبی ماہرین مختلف ٹیسٹ کر کے یہ پتہ لگانے کی کوششیں کر رہے ہیں کہ کیا ان بچیوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان میں سے ایک کے گردے ہی نہیں ہیں اور ان کی دماغ کی رگیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر مکل ورما نے بتایا کہ ’دماغ میں رگوں کے اس طرح جڑے ہونے کے سبب ہی آپریشن کے وقت دقت پیش آتی ہے اور آپریشن ناکام ہو جاتا ہے‘۔

بہنیں
ایک کو بارش پسند ہے تو دوسری کو بارش اچھی نہیں لگتی

اگر یہ آپریشن ہو تا ہے تو اس میں تقریبا 70 ڈاکٹروں کی ضرورت ہوگي اور آپریشن کم از کم 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹیں امریکہ کے ’جان ہاپکنس چلڈرن سنٹر‘ کے طبی ماہرین بنجیمن کارسن کو بھیج دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کارسن تمام رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کرنے میں مدد کريں گے کہ آپریشن کس حد تک کام یاب رہے گا۔ اپولو اسپتال کے ڈاکٹر راجندر پرساد کو ڈاکٹر کارسن کے جواب کا انتظار ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ’جب تک رپورٹ نہیں آجاتی ہم آگے کوئی جانچ نہیں کریں گے‘۔

اس آپریشن کا خرچ ابو دبئی کے سلطان شیخ محد بن زائد ال نہیان اٹھا رہے ہيں۔ جنہوں نے ان بچیوں کے متعلق ایک خبر مقامی اخبار میں پڑھی تھی۔ فرح اور صبا کے والد شکیل احمد کو امیدیں بھی ہیں اور اندیشے بھی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’خدا کے بعد اب صرف ان ڈاکٹروں پر ہی بھروسہ ہے جو میری بچیوں کا علاج کر رہے ہیں‘۔

بہنیں
ان کے والد کہتے ہیں کہ انہیں خدا کے بعد ڈاکٹروں پر ہی بھروسہ ہے

دو کروڑ پیدائشوں میں سے اس طرح کا کیس صرف ایک ہوتا ہے۔ ان میں سے بیشتر کی پیدا ہوتے ہی موت ہو جاتی ہے۔ اس سے قبل 1987 میں سات مہینے کے اسی طرح کے جڑواں بچوں کو آپریشن کے زریعے کامیابی سے الگ کیا گیا تھا اور 2002 میں جرمنی کے ایک سالہ جڑواں بچوں کو الگ کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن ایران کی 29 سالہ بہنیں لالہہ اور لادن آپریشن کے بعد 50 گھنٹے بعد ہی انتقال کر گئیں تھیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد