جڑواں بہنوں کی موت کی تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنگاپور میں ان دو ایرانی بہنوں کی موت کی تحقیقات کا حکم یا گیا ہے جو جڑے ہوئے سر کی علیحدگی کے آپریشن کے دوران انتقال کر گئی تھیں۔ ان دونوں بہنوں کی موت چون گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران خون کی زیادہ مقدار بہہ جانے سے واقع ہوئی۔ بتایا گیا ہے انکوائری کے دوران اس بات کا سراغ لگایا جائے گا کہ آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے کوئی کوتاہی تو سر زد نہیں ہوئی۔ زندگیوں کو خطرے میں ڈال دینے والے اس نازک آپریشن سے چند گھنٹے قبل ان جڑواں بہنوں لدان اور لالہ بجانی نے کہا تھا کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو وہ زندہ رہیں گی اور دو علیحدہ افراد کی طرح زندگی گزاریں گی۔ میڈیکل سائنس کی تاریخ میں جڑے ہوئے سروں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن انیس سو باون سے کیے جا رہے ہیں لیکن ایرانی بہنوں کا آپریشن اس عمر کی جڑواں خواتین کا پہلا آپریشن تھا۔ آپریشن سے پہلے جڑواں بہنوں نے کہا تھا کہ وہ ذہنی طور پر بلکل تیار ہیں اور انہیں آپریشن کرانے میں کوئی ڈر محسوس نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ہر طرح کے خطرے کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔‘ جرمنی کے ڈاکٹروں نے سن انیس سو چھیانوے میں ان بہنوں کی جانوں کے خطرے کے پیش نظر ان کا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
وہ گیارہ سالہ نیپالی جڑواں بھائیوں کے کامیاب آپریشن کی خبر سن کر سنگاپور گئی تھیں۔ ایران کے شہر فیروزآباد میں پیدا ہونے والی ان بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ بچپن ہی سے الگ ہونا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سے چھوٹی چھوٹی سی خواہشوں کی تکمیل کے لیے ترستی رہی ہیں۔ ان دونوں بہنوں نے قانوں کی تعلیم حاصل کی ہے اور ان میں لدان وکیل بننا چاہتی ہے۔ جبکہ لالہ اخبار نویس بننا چاہتی ہے۔ لالہ اور لادن سنگاپور میں اپنے سروں کی علیحدگی کے لئے آپریشن کے آخری مراحل میں زیادہ خون بہہ جانے سے ایک دوسرے کے نوّے مِنٹ کے اندر انتقال کر گئیں۔ ذکیہ نے بتایا کہ ایک بہن دوسری سے کہہ رہی تھی کہ ’میں تم سے تنگ آ چکی ہوں تم ہر وقت مجھ سے چپکی رہتی ہو، میں تم سے جان چھڑانا چاہتی ہوں‘۔
دونوں بہنوں کو ایک سال کی عمر میں گود لینے والے علی رضا سفیان نے کا کہنا تھا کہ ان کی موت کے بعد وہ بہت خالی پن محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے روتے ہوئے آپریشن کرانے کے فیصلے پر غُصے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایران سے جا رہی تھیں تو انہیں پتہ تھا کہ اب وہ نہیں ان کی میتیں ہی واپس آئیں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||