BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 September, 2005, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اترپردیش: دماغی بخار سے630ہلاک
 مچھر
دماغی بیماری مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی دماغی بخار سے مزید چونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس طرح ریاست میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد چھ سو تیس ہو گئی ہے۔

مقامی ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بیماری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورکھ پور کے ایک سینیئر ڈاکٹر پروفیسر کے پی کھرانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ’ میں نے حکومت سے نئی ویکسین کی درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ڈرگ کنٹرول محکمہ کے حکام نے اسے رد کر دیا‘۔

علاقے کے دورہ کرنے والے بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ علاقے میں ادویہ اور ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے۔

ریاست اتر پردیش میں عوام کو اس بیماری سے بچاؤ کے ٹیتکے لگانے کا ہنگامی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے لیکن اس سلسلے مںی دوا کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ بھارت میں تیار ہونے والی ویکسین صرف نصف آبادی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بیماری اب قریبی ریاست بہار اور قریبی ملک نیپال میں بھی پھیلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

اس مرض میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر مریض دیہی علاقوں کے انتہائی غریب افراد ہیں۔ مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری میں مزید ساڑھے پانچ سو افراد مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ڈھائی سو کے لگ بھگ ابھی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد