BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 August, 2005, 16:40 GMT 21:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ، بھارت سرحد پرجھڑپیں

دریائےمہا نندا
دریائےمہا نندا کے کنارے بنگلہ دیشی ایک بند تعمیر کرنا چاہتے تھے
دریائےمہا نندا کے کنارے بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحدی محافظوں کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیشی اس دریا پر ایک بند تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ اسے روکنے کے لیے بی ایس ایف یعنی بارڈرر سکیورٹی فورسز کے جوانوں نےگولیاں چلائیں۔ جواب میں بنگلہ دیش رائفلز نے بھی فائرنگ شروع کردی۔ یہ دریا دونوں کی مشترکہ سرحد ہے۔

بھارت میں سرحد کی نگراں بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ دریائے مہا نندہ کے آس پاس کسی طرح کے بند کی تعمیر عالمی رسم کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باوجود بنگلہ دیش کےحکام نے بند کی تعمیر شروع
کر دی تھی اور جب تقریبا تین سو لوگوں نے تعمیر کا کام شروع کیا تو بی ایس ایف نے روکنے کے لیے گولیاں چلائیں۔

بنگلہ دیش رائفلز نے بھی اسکے جواب میں فائرنگ شروع کی اور زوردار گولا
باری کاسلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

ابھی تک کسی بھی جانب سے کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں آئی ہے۔

خبر رساں ایجینسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی میں بی ایس کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ اگرچہ وقتی طور پر فائرنگ بند ہوگئي ہے لیکن حالات کشیدہ ہیں۔

بی ایس ایف کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی بند کی تعمیر پر مصرہیں اس لیے نگرانی کے لیے مزید فورس کو بلایا گياہے۔

بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ ہیں اس لیے سرحد سے متصل بسےگاؤں کو خالی کروالیا گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دن میں کئی بار گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے بھی ضلع مالدہ کے علاقے میں ایک بند تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کو روکنے کے لیے بنگلہ دیش رائفلز نے بھی گولیاں چلائی تھیں۔

دریائےمہا نندہ پر بند تعمیر کرنے کا مقصد اپنی جانب پانی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ سیلاب سے بچنے کے لیے دونوں ہی اسکی کوشش کرتے ہیں۔

دونوں کے درمیان سرحد پرکشیدگی اس وقت سے جاری ہے جب سے بھارت
نےسرحد کو خاردارتار لگا نےکا کام شروع کیا ہے۔گزشتہ ایک برس میں دونوں کے درمیان کئی بار جھڑپیں ہوئي ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد