بھارت: اینٹی ہائی جیکنگ پالیسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے اپنی فضائی حدود میں طیاروں کے اغوا کے بارے پالیسی کو آخری شکل دیدی ہے۔ پالیسی کی منظوری کابینہ کی کمیٹی برائے امورِ سلامتی نے دے دی ہے اور اب اسے قانون سازی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت طیارے کے اغوا کی کوشش ملک پر حملہ تصور کی جائے گی اور اغوا کا جرم ثابت ہونے پر اغواء کاروں کو سزائے موت دی جائے گی۔ دیگر تجاویز میں کسی بھی جہاز کو مار گرایا جانا بھی شامل ہے اگر یہ شہادت ملے کہ اغواء کرنے والے جہاز کو اہم اہداف پر میزائل کے طور پر ٹکرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس پالیسی میں اغوا کاروں سے ان کے مطالبات پر مذاکرات کو بھی خارج از امکان کردیا گیا ہے۔ یہ پالیسی انڈین ائر لائین کے کھٹمنڈو سے اغوا کیے جانے والے طیارے کے واقعے کے چھ سال بعد آئی ہے جس میں بھارتی حکومت تین اسلامی شدت پسندوں کو رہا کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||