ممبئی: پھر بارشیں، مزیدنقصان کاخدشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاراشٹرا میں مزید بارشوں کے بعد بھارتی حکام نے ممبئی اور اس کے قریبی علاقوں میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ مہاراشٹرا میں تاریخ کی شدید ترین بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہونے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بارشوں کے نئے سلسلے سے ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، ریل اور بسوں کا نظام درہم برھم ہو گیا ہے۔ بھارتی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشوں میں مرنے والوں کی تعداد جلد ایک ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارکن ممبئی کے قریبی دیہات میں مکان گرنے سے مرنے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق جب زندگی معمول پر آنا شروع ہوئی تو پھر بارشوں کا سلسلہ پھر سے ہو گیا جس سے لوگوں کی پریشانیاں میں اضافہ ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||