BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 July, 2005, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: گرین پیس کا انوکھا مظاہرہ
صنعتی آلودگی(فائل فوٹو)
پٹنچیرو صنعتی زون بھارت کے آلودہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے(فائل فوٹو)
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کے کارکنوں نے صنعتی آلودگی کے خلاف ایک انوکھا مظاہرہ کیا ہے۔

گرین پیس کے تیس کارکنوں نے حیدرآباد کے نزدیک واقع پٹنچیرو صنعتی زون میں صنعتی آلودگی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ’ آندھرا پردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ‘ کے دفتر کے دروازے پر ایک ٹن صنعتی فضلہ ڈھیر کر دیا۔

ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے افسران اس فضلے کے ساتھ ایک دن بسر کریں گے تو انہیں علاقے کے لوگوں کی اس مصیبت کا احساس ہو گا جو وہ گزشتہ بیس برس سے جھیل رہے ہیں۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے’ آندھرا پردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ‘ کے دفتر پر لگے بورڈ پر سے ’ کنٹرول‘ کا لفظ مٹا دیا۔

مظاہرے میں شامل ایک شخص بدھن چندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج زمینی اور پانی کی آلودگی روکنے میں پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ناکامی کے خلاف کیا گیا ہے۔

مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انہیں اس بات سے مطلع کیا جائے کہ بورڈ کی جانب سے میدک اور رانگا ریڈی اضلاع کی چوراسی فیکٹریوں کو کیسےاجازت دی گئی جب کہ اس علاقے کے نناوے فیصد آبادی نے اس کی مخالفت کی تھی۔

یہ مظاہر چھ گھنٹے تک جاری رہا اور اس وقت ختم ہوا جب ’ آندھرا پردیش پولیوشن کنٹرول بورڈ‘ کے سیکرٹری ایس کے سنہا نے باہر آ کر گرین پیس کے کارکنان سے ملاقات کی۔

حیدرآباد کے جنوب میں واقع پٹنچیرو صنعتی زون بھارت کے آلودہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد