سرینگر: بم دھماکہ، 9 فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں نشاط باغ کے قریب ایک کار بم دھماکے میں نو بھارتی فوجی ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بھارتی فوجی قافلہ اس باغ کے نزدیک ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوجی قافلے کو شدید نقصان پہنچا اور قافلے میں موجود گاڑیاں کھمبوں سے جا ٹکرائیں۔ دھماکے سے زمین میں گہرا گڑھا پڑ گیا اور کھمبے ٹوٹ کر سڑک پر گر گئے۔ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے اس دھماکے کے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حریت رہنماؤں کی پاکستان سے واپسی کے بعد بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ عسکری تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی فوج کے خلاف اپنی کارروائیوں میں تیزی لا رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||