BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیرالہ میں نئی کانگریس کا قیام

 کرنا کرن
قیاس آرائیاں تھیں کہ کرنا کرن اپنے بیٹے کے ساتھ ایک نئی پارٹی بنا سکتے ہیں
کانگریس پارٹی کے تجربہ کار رہنمااور کیرالا کے سابق وزیرِ اعلیٰ کے کرنا کرن نے کانگریس کو توڑ کر ریاست میں ایک نئی پارٹی ’ کانگریس اندرا‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر کرن نے اپنے بیٹے مرلی دھرن کو اس نئی پارٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔ مرلی دھرن کو ابھی کچھ دنوں پہلے ہی کانگریس نے پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

اس بات کا اعلان اتوار کے روز شمالی کیرالا کے تری چورمیں ایک ریلی کے دوران کیا گیا۔ اس ریلی میں کرنا کرن کے ہزاروں حامی اور کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی بد عنوانی، امتیازی سلوک اور ظلم و بربریت کے خلاف لڑے گی۔ اور ریاستی و قومی سطح پر بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ ملکر انتخاب لڑے گی۔

گزشتہ تقریبا سات عشروں سے کرونا کرن کانگریس میں تھے لیکن ریاست کے موجودہ کانگریسی وزیر اعلیٰ اومن چانڈی سے ان کے شدید اختلافات تھے۔ یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی سے ہورہی تھیں کہ کرنا کرن اپنے بیٹے کے ساتھ کسی بھی وقت ایک نئی پارٹی بنا سکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف کوئی بات کرنے سے گریز کیا لیکن وزیرِ اعلیٰ چانڈی اور کانگریس کے ریاستی صدر پر کڑی نکتہ چینی کی۔

پارٹی کی اس کانفرنس میں شریک بی بی سی کے نامہ نگار سنیل رامن کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی نے کرناکرن کو منانے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ مانے نہیں۔

سونیل کے مطابق کرنا کرن کے مطالبے پر ہی سابق وزیر اعلیٰ اینٹنی کو برخاست کیا گیا تھا لیکن کرنا کرن جلدی ہی وزیرِ اعلیٰ چانڈی سے بھی ناراض ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد