بھارتی فوج میں ایڈز پر تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے فوجی حکام کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف فوجیوں میں ایڈز کا مہلک مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بھارتی کے دفاعی ذرائع کے مطابق فوجیوں میں ایڈز کا پھیلنا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ آسام رائفلز کے ڈائریکٹر جنرل بھوپندر سنگھ کے مطابق آسام میں تعینات فوجیوں میں ایڈز کی وجہ سے زیادہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد علیحدگی پسندوں سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے اس صورت حال کو حکام کے لیے ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بڑی احتیاط سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ علاقے میں ایڈز کے مرض کے خلاف کام کرنے والے امدادی کارکنوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ فوجی ایڈز کے مرض کے بارے میں بالکل لاعلم ہیں۔ آسام رائفلز نے شیلونگ میں ایڈز کے مرض سے فوجیوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک روزہ خصوصی مہم چلائی۔ بھارت کے شمال مشرقی علاقے کو ایڈز کے حوالے سے حساس ترین علاقہ قرار دیا جا چکا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس علاقے میں ایک لاکھ کے قریب مریض ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||