برطانوی بھارتیوں کو سہولت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں رہنے والے بھارتیوں کو برطانیہ کے لائڈز بنک کے ذریعے اپنے ملک میں جائداد خریدنے کے لیے روپے میں ہی مارٹگیج(mortgage) کی رقم مل سکے گی۔ لائڈز کے ذریعے برطانیہ سے بھارت بغیر فیس کے پیسوں کی منتقلی بھی ہو جائے گی۔ لائڈز اور بھارت کے آئی سی آئی سی آئی بنک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے برطانیہ میں رہنے والے بارہ لاکھ بھارتیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے لائڈز بنک میں اکاؤنٹ کھلوانا ضروری اور پھر لائڈز بنک خود ہی آئی سی آئی سی آئی میں متعلقہ شخص کا اکاؤنٹ کھلوا دے گا۔ لائڈز نے حال ہی میں اسلامی کرنٹ اکاؤنٹ کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ بنک نے امید ظاہر کی ان کی نئی پیشکش سے ان کے بھارتی کھاتے داروں کو فائدے پہنچے گا۔ لائڈز بنک کی شاخوں سے اپریل کے آخر میں بھارتی سروس شروع ہو جائے گی۔ لیکن اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے بھارتی میراث ثابت کرنا ضروری ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||