BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 March, 2005, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تسلیمہ کیلیے بھارتی شہریت کی مخالفت

تسلیمہ نسرین
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی کمیونسٹ حکومت نے متنازعہ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ہندوستان کی شہریت دینے کی مخالفت کی ہے۔ تسلیمہ نسرین اِن دنوں عام ویزا پر کلکتہ میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کلکتہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس سلسلے میں ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

کلکتہ سے بی بی سی کے نامہ نگار نے ریاستی حکومت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاستی انتظامیہ نے مرکز سے کہا ہے کہ ’تسلیمہ نسرین کی کلکتہ میں موجودگی سے مذہبی کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ بیشتر مسلم شہری انہیں پسند نہیں کرتے۔‘

تسلیمہ نسرین ایک عرصے سے خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ وہ یورپ میں رہائش پذیر ہیں اور اکثر کلکتہ آتی ہیں۔

مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان کے نئے ناول ’دوی کھنڈیتو (دو حصوں میں منقسم)‘ پر سے پابندی نہیں ہٹائے گی۔ کمیونسٹ حکومت کا کہنا ہے کہ ’یہ پابندی مذہبی کشیدگی میں اضافے کے امکان کو روکنے کے لئے ضروری ہے۔ "

ڈاکٹر نسرین نے مغربی بنگال کی حکومت کے فیصلے پر حیرت ظاہر کی ہے ۔ حقوق انسانی کی تنظیموں نے بھی ریاستی حکومتوں کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کتابوں پر پابندی سے اظہار خیال کی آزادی کو زک پہنچی ہے۔

مغربی بنگال کی تقریبا 25 فی صد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے جو بیشتر دیہی علاقوں میں آباد ہیں ۔ مسلمانوں کی اکثریت ریاست میں بايئں بازو کی جماعتوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔

مرکزی حکومت نے ڈاکٹر تسلیمہ نسرین کی شہریت کی درخواست موصول ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ اس پر غور کر رہی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کی مخالفت کے بعد مرکز کے لئے محترمہ نسرین کو رہائشی ویزا یا شہریت دینا مشکل ہوحائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد