BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 February, 2005, 23:52 GMT 04:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگال میں رہنا ہے، مغربی ہو یا مشرقی

تسلیمہ نسرین
’میں بنگلہ بولنا چاہتی ہوں اور بنگلہ سننا چاہتی ہوں اور بنگلہ ہی میں لکھنا چاہتی ہوں‘
بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنفہ ڈاکٹر تسلیمہ نسرین نے ہندوستان کی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست داخل کی ہے۔

تسلیمہ نسرین گزشتہ دس برس سے خود جلاوطنی میں ہيں۔ انہوں نے ہندوستان کی وزارت خارجہ کو ایک درخواست" فیکس " کے ذریعے بھیجی ہے جس میں ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

انہوں نے اس درخواست میں کہا ہے کہ اگر کسی وجہ سے انہیں شہریت نہیں مل سکتی تو کم از کم انہیں رہائشی پرمٹ دی جائے تا کہ وہ یہاں رہ سکيں ۔

تسلیمہ نسرین اپنی بعض کتابوں اور بیانات کے سبب متنازعہ قلم کار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

انہوں نے ایک ہندوستانی ٹی وی چینل سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ مغربی بنگال میں رہیں جہاں وہ اپنے گھر کی طرح محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ " میں بنگلہ بولنا چاہتی ہوں اور بنگلہ سننا چاہتی ہوں اور بنگلہ ہی میں لکھنا چاہتی ہوں۔ "

انہوں نے کہا ہے کہ وہ بنگال میں ہی رہنا چاہتی ہیں خواہ وہ مشرقی ہو یا مغربی۔ " مشرقی بنگال نے تو میرے لئے دروازہ بند کر دیا ہے لیکن اگر مجھے کلکتہ یا مغربی بنگال میں رہنے کی اجازت مل گئی تو یہ بہت اچھا ہوگا۔ "

تاہم تسلیمہ نسرین نے اس کی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے صرف شہریت یا رہائشی پرمٹ کی درخواست کی ہے کسی طرح کی سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ تسلیمہ نسرین اکثر ہندوستان آتی رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد