BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 15:06 GMT 20:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندو تنظیم کو مالی مشکلات درپیش
شنکر اچاریہ
شنکر اچاریہ ہندوستان کے ایک اہم مذہبی رہنما ہیں
ہندوؤں کے ایک مذہبی رہنما شنکر اچاریہ سوامی جیئندر سرسوتی کے دستخط والے چیکوں کو مسترد کیے جانے کے بعد تامل ناڈو میں ہندؤ تنظیم کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

آچاریہ جیئندر سرسوتی جنوبی ہندوستان کے ایک بہت ہی قدیم کانچی پورم مندر کے روحانی رہنما ہیں اور ان کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آچاریہ جیئندر سرسوتی کو عدالت نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

ایسی اطلاعات بھی ہے کہ اس مذہبی گروپ کے بینک اکاونٹ منجمند کر دیئے گئے ہیں لیکن حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جیندرا سرسواتی کانچی شنکارا مت کے ایک وکیل کے مطابق تنظیم کے ایک سو تراسی اکاونٹ منجمند ہو چکے ہیں۔

تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے چندہ دینے والے کئی لوگوں سے پوچھ گوچھ کی ہے جس کی وجہ سے لوگ اب اس تنظیم کو چندہ دینے سے گھبرانے لگے ہیں جس سے ادارے کے لیے مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جیئندر سرسوتی کی گرفتاری عبوری شنکر اچاریہ بننے والے وجیندرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہندو مذہب میں سمتوں کی مناسبت سے جنوب، شمال، مشرق اور مغرب کے چار شنکر آچاریہ ہوتے ہیں۔ ہر شنکر آچاریہ اپنے علاقے کی مناسبت سے ہندوسماج کی مذہبی قیادت کرتا ہے۔ آچاریہ جیئندر سرسوتی کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے لیکن پورے ملک میں ان کی شہرت سب سے زيادہ ہے اور ان کے کئی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنماؤں سےگہرے تعلقات ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد