نئے سال کا استقبال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خوابوں کی نگری کہا جانےوالا ممبئی شہراس وقت واقعی دلہن کی طرح سجا ہوا ہے۔ 2005 کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہاں تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ نوجوان نسل ، شوقین مزاج لوگ اور بالی ووڈ اسٹار امنگ ، موسیقی اور جام کی چسکیوں کےساتھ نئے سال کے استقبال کے لیے فائیو اسٹار ہوٹلوں ، نائٹ کلبوں، پب اور ڈسکومیں اپنی سیٹیں ریزرو کروا چکے ہیں ۔ ممبئی شہر کا ہر بڑا ہوٹل قمقموں اور کرسمس ٹری [درخت] سے سجا ہوا ہے۔گیٹ وے آف انڈیا پر واقع تاج پریزیڈنسی نے شہراور بیرون ممالک کی فلمی شخصیات کو اپنے یہاں مدعو کیا ہے۔ آٹھ ہزار فٹ رقبےمیں پارٹی کی جائے گی۔ ہوٹل میں کل نو پارٹی ہال ہیں۔ ان سب کو نئے سال کی پارٹی کے لیے سجایا گیاہے۔ رقص و سرور کی محفل سجانے کے لیے ہالی ووڈ کے وی جے " بابی فرکشن " اور وی جے " این اؤم " کو دعوت دی گئی ہے۔ باندرہ میں ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ پر حیات ریجینسی ہوٹل نے ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔گرینڈ حیات ہوٹل ایک رات کے لیے ٹکٹ کے طور پر ایک جوڑے سے دس ہزار روپے وصول کر رہا ہے۔ اب تک نئے سال کی آمد کی خوشی میں منچلے نوجوان اور نئی نسل پیش پیش رہتی تھی۔ لیکن تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہوٹل رائل میریڈین چار سے سولہ برس کے بچوں کے لیے خصوصی شو منعقد کر رہا ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹھیک رات 12 بجے بحریہ کی جانب سے سائرن بجےگا۔ ساری بتّیاں بجھا دی جائيں گی۔ پھر نئے سال کی آمد پربحریہ کا بینڈ بجےگا اور وہاں جمع ہزاروں لوگ نئے سال کو خوش آمد ید کہتے ہوئے پتلا جلائیں گے۔ گیٹ وے آف انڈیا کےتمام بوٹ، جہاز اور اسٹیمر بک چکے ہيں۔ کھلےآسمان اور سمندر کی لہروں پر ڈولتے جہاز اور موسیقی کی لۓ پر رقص۔۔۔۔۔ کچھ نوجوانوں کے لیے نئے سال کا جشن منانے کا یہ انوکھا طریقہ ہے ۔ سال کے12 مہینے پارٹیاں کرنے والے بالی ووڈ اسٹار کہاں پیچھے رہیں گے ۔ مشہور اداکار جیکی شراف اس وقت اپنی پوری فیملی کے ہمراہ گوا میں ہیں ۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کا جشن اپنوں کے ساتھ منانے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ویسے وہ ہمیشہ خو ش رہتے ہیں اور انہیں ہر دن پارٹی جیسا ہی لگتا ہے ۔ ریمنڈ، بنزیر شو روم کے علاوہ کئی ویڈیو البم میں کام کر چکے ماڈل شبیر علی اپنے دوستوں کے ہمراہ ممبئی سے باہر جا کر نئے سال کا جشن منانا چاہتے ہیں۔ لیکن ابھی وہ فیصلہ نہیں کر سکے ہیں کہ وہ کہاں جائيں گے۔ ٹی وی اسٹار رخشندہ خان اپنے دوستوں کے ہمراہ ممبئی کے ہوٹل میں جشن منائيں گی ۔ کہاں ؟ وہ اسے ظاہر کرنا نہیں چاہتیں۔ فلم اداکارہ شبانہ اعظمی اس سال جشن منانا نہیں چاہتیں ۔ " کیا جشن ؟ سونامی نے ہر جگہ تباہی مچائی ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر بے سہارا ہوچکے ہیں۔ایسے میں کوئی جشن منائے تو کیسے ؟ خدا کرے آنے والا سال صرف خوشیاں لے کر آئے اور لوگوں کے زخم بھر جايئں ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||