ایٹمی پلانٹ محفوظ: حکومت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں کلپکم کے مقام پر واقع ایٹمی پاور پلانٹ سونامی کی تباہی کے باوجود محفوظ ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر جے این دِکشِت نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتوار کے روز سونامی کی تباہی کے بعد ایٹمی پلانٹ کے بارے میں ’نا درست قیاس آرائیاں‘ کی جارہی تھیں۔ نئی دہلی میں مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ کے بعد جے این دِکشت نے کہا کہ ایٹمی پلانٹ محفوظ ہے اور کسی بھی طرح سے متاثر نہیں ہے۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے چینئی کے قریب واقع اس ایٹمی پلانٹ کے بارے میں روزانہ بریفنگ طلب کی ہے۔ جے این دِکشِت نے کہا کہ یہ ایٹمی پلانٹ سونامی سے پیدا ہونے والے سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا تاکہ اس کی صفائی کی جاسکے۔ ایٹمی تنصیبات پر نظر رکھنے والے مرکزی بورڈ کے ارکان بدھ کو کلپکم کا دورہ کریں گے تاکہ اس کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جاسکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||