BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 December, 2004, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لالو کی ’کسان مزدور‘ ریلی منسوخ
 لالو پرساد یادو
یادو نے غریبوں میں پیسے تقسیم کرنے کا اعتراف لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا ووٹ حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا۔
راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادو نے 23 دسمبر کی " کسان مزدور" ریلی منسوخ کر دی ہے ۔ یہ قدم انہوں نے قومی انتخابی کمیشن کی طرف سے نوٹس ملنے کے بعد اٹھایا جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں جواب طلب کیاگیا ہے ۔

انتخابی کمیشن نے مسٹر یادو کوغریبوں میں پیسہ تقسیم کرنے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے اور جواب کے لئے 24 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے پیش نظر کیوں نہ ان کی پارٹی کی مسلمہ حیثت ختم کر دی جائے۔

انتخابی کمیشن نے اس ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں یہ حکم دیا تھا کہ تمام بینرز ، بڑے بڑے بورڈ اور پوسٹرز فوراً ہٹا لئے جایئں۔ کمیشن نے کہا تھا کہ اس ریلی کے سلسلے میں سرکاری مشینری کا ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔

الکشن کمیشن نے علاقائی ریلوے حکام کو بھی ہدایت کی تھی کہ ریلی کے لئے ریل گاڑیوں کا غلط استعمال نہ ہونے پائے۔

مسٹر یادو نے ایک نیوز کانفرنس میں ریلی کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے انتخابی کمیشن کو حقائق کے بارے میں گمراہ کیا ہے۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ ان 18 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گيا ہے جو لوگوں کو ریلی میں لانے کے لئے حاصل گئی تھیں۔

مسٹر یادو نے کہا کہ اس ریلی کے انعقاد کا اعلان انتخابات کے اعلان سے پہلے کیا گيا تھا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کے ضوابت ، قانون اور ضابطہ اخلاق پر پوری طرح عمل کریں گے۔

مسٹر یادو کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا اور اپوزیشن نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

انتخابی کمیشن نے مسٹر یادو کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی ہے ۔ پٹنہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ این ايچ خان اور دیگر افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تحقیقات کی نگرانی کریں۔

تحقیقات کے نتیجے کا سارا دارومدار ان افراد کی گواہیوں پر ہوگا جن کو مسٹر یادو نے مبینہ طور پر پیسے دیئے تھے ۔ یہ مناظر کیمرے میں بھی رکارڈ کیے گئے تھے اور خود مسٹر یادو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ غریبوں میں پیسے تقسیم کر رہے تھے لیکن وہ ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے پیسے نہیں دے رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد