BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 December, 2004, 09:47 GMT 14:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منشیات پر انڈیا۔پاک مذاکرات
دونوں ملکوں کے درمیان ایک حالیہ میٹنگ
دونوں ملکوں کے درمیان ایک حالیہ میٹنگ
انڈیا اور پاکستان کے حکام پیر کے روز نئی دہلی میں منشیات کی سمگلنگ کے مسئلے پر دو روزہ مذاکرات شروع کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک پانچ رکنی وفد نئی دہلی پہنچ چکا ہے۔

انسداد منشیات فورس کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد پاکستانی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے منشیات کنٹرول بیورو کے سربراہ سوراج پوری وفد کی سربراہی کریں گے۔

خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دونوں ممالک سرحد پر منشیات کی سمگنلگ روکنے کے مؤثر طریقے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسی طرح اسلام آباد میں منگل کے روز دونوں ممالک ایٹمی تنازعات روکنے کے طریقۂ کار پر دو روزہ بات چیت شروع کریں گے۔ ایٹمی مذاکرات کے لیے پیر کے روز ایک بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے بتایا: ’ان مذاکرات کا مقصد ہے کہ بیلسٹِک میزائل ٹیسٹ کے بارے میں فریقین کو پہلے اطلاع کرنے کے طریقۂ کار پر ایک سمجھوتہ کیا جاسکے۔‘

اسی ماہ نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے وفود سرینگر اور مظفرآباد کے درمیان بس سروِس شروع کرنے کے بارے میں اپنے اختلافات دور نہیں کرسکے تھے۔ مظفرآباد اور سرینگر کے درمیان بس سروس انیس سو سینتالیس سے بند ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد