 |  بھارت برما پر علیحدگی پسندوں کی معاونت کا الزام لگاتا ہے |
بھارتی ریاست نگالینڈ کے دو علیحدگی پسند رہنما وفاقی حکومت سے بات چیت کے لیے دِلّی پہنچ گئے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد ملک میں ایک عرصے سے جاری پر تشدد علیحدگی پسند تحریک کا حل تلاش کرنا ہے۔ بات چیت میں مسئلے کے پر امن تصفیے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ ناگا لینڈ کے نیشلسٹ سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں رہنما مملک کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ بھارت میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں جاری تحریک کئی دہائیاں پرانی ہے جس میں کم سے کم بیس ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ |