کشمیر: نو بھارتی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک حملے میں کم سے کم نو فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک میجر، گاڑی کا ڈرائیور جو کہ عام شہری تھا اور خصوصی پولیس کا ایک اہلکار شامل ہیں۔گاڑی بارودی سرنگ پھٹنے سے تباہ ہوئی۔ یہ واقعہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلواما کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔ اس سے قبل ہفتے کو بھی دو شدت پسندوں نے کشمیر میں ریزرو پولیس (سی پی آر ایف) کے کیمپ میں گھس کر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||