پولیس کیمپ پرحملہ، نو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری نگر میں پولیس ریزرو فورس کے ایک کیمپ پر فدائی حملے میں پولیس ریزرو فورس کے نو اہلکار ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو مسلح افراد سری نگر میں انڈیا کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ مبینہ مسلح شدت پسندوں نے بدھ کو رات گئے کیمپ پر خودکار بندوقوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا اور یہ سلسلہ تمام رات جاری رہا۔ پولیس کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اور ایک حملہ آوور ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کے متعلق ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ شدت پسند گروہ المنصورین نے پولیس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں کسی شدت پسند گروپ کی طرف سے پولیس کیمپ پر کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ آٹھ روز پہلے ڈلجھیل میں واقع پولیس کیمپ پر اسی طرح کے ایک حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||