BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رحمان راجیہ سبھا کے نئے ڈپٹی سپیکر

رحمان خان
رحمان خان کو اتفاق رائے سے نیا ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا ہے
ہندوستان میں پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر کے رحمان خان کو اتفاق رائے سے نیا ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔

یوپی اے یعنی متحدہ ترقی پسند محاذ حکومت میں مسٹر رحمان کیمکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر تھے۔ انکا تعلق ریاست کرناٹک سے ہے اور گزشتہ پانچ برسوں سے کے رحمان راجیہ سبھا میں کانگریس‎ کے ڈپٹی لیڈر کا بھی کردار ادا کرتے آرہے تھے۔

انتخاب کے بعد نئے ڈپٹی اسپیکر نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا۔
’دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے‘

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سبھی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کریں گے۔

مسٹر رحمان کے نام پر سبھی جماعتیں متفق تھیں لیکن شیوسینا نے اچانک انکے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ بعد میں پارلیمانی امور کے وزیر غلام نبی آزاد کی شیوسینا کے لیڈر کے ساتھ بات چیت کے بعد شیوسینا نے بھی مسٹر رحمان کے نام کی حمایت کا اعلان کردیا۔

راجیہ سبھا میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ گزشتہ 20 برسوں سے سابق کانگریسی رہنما نجمہ ہپت اللہ کے پاس تھا۔ حال ہی میں انکی معیاد ختم ہوگئی تھی لیکن چونکہ محترمہ ہپت اللہ بی جے پی میں شامل ہوچکی ہیں اور انکے تعلقات کانگریس کے ساتھ اچھے بھی نہیں ہیں یہی وجہ کہ اپنی خواہش کے باوجود وہ اس عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

چونکہ کانگریس کے پاس راجیہ سبھا میں واضح اکثریت نہیں ہے اس لیے ابتداء میں تو خبریں یہ بھی گرم تھیں کہ شاید یو پی اے یعنی متحدہ ترقی پسند محاذ کی حلیف جماعتیں اس عہدے سے محروم ہو جائیں اور یہ عہدہ کوئی اور جیت لے۔ لیکن بالآخر کانگریس حزب اختلا‌ف کو راضی کرنے میں کامیاب ہی ہوگئی اوراسکا امیدوار کامیاب بھی ہو گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد