BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 June, 2004, 19:35 GMT 00:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سومنات چٹر جی، بہترین پارلیمینٹیرین
سومناتھ چٹر جی
سومناتھ چٹر جی
سومنات چٹر جی ہندو مہا سبھا کے صدر کے فرزند تھے لیکن اپنی سیاسی زندگی کے لیے انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کا انتخاب کیا۔ وہ مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے رکن ہیں اور طویل عرصے سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوتے رہے جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا کے وقار سے اچھی طرح واقف ہیں۔

وہ لوک سبھا کی سپیکر کی نشست پر فائز ہونے والے پہلے کمیونسٹ پارٹی رہنما ہوں گے۔ سومنات چٹرجی پورے ملک میں مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترین مقرر، نمائندہ اور ترجمان تصور کیے جاتے ہیں۔

لوک سبھا کا سپیکر ہونے کے بعد ان کے تیکھے مگر مزاح سے بھر پور تبصرے سننے کو نہیں ملیں گے۔

دس بار انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے لوک سبھا میں پہنچنے والے سومنات چٹر جی 1968 میں مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے رکن بنے اور پہلی بار 1971 میں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔

1984 میں جادو پور سے ممتا بنرجی سے شکست کو چھوڑ کر وہ بول پور کے لوک سبھا کے حلقۂ انتخاب سے لگاتار جیتتے رہے ہیں اور ان کی جیت کا فرق مستقل بڑھتا رہا ہے۔

مثال کے طور پر 1998 میں ان کی جیت کا فرق 2.5 لاکھ تھا، 1999 میں 1.80 لاکھ اور 2004 میں 3.1 لاکھ ووٹوں سے جیت کر لوک سبھا میں پہنچے ہیں۔

انہیں 1996 میں بہترین پارلیمینٹیرین کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

25 جولائی 1929 میں آسام کے تیج پور میں پیدا ہوئے اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور وہ بار ایٹ لاء بھی ہیں۔

سومنات چٹرجی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین میں ایک شریف النفس اور بااخلاق انسان تسلیم کیے جاتے ہیں۔ شاید اسی لیے کانگریس نے خود انہیں لوک سبھا کے سپیکر کےعہدے کی پیشکش کی تھی۔

وہ اس ادارے میں ریلوے، مواصلات اور خصوصی کمیٹیوں کے چیئرمین رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹیوں میں بھی کام کیا ہے۔

دنیا بھر میں سیاحت کرنے والے سومنات چٹرجی انڈین لاء انسٹی ٹیوٹ اور انٹرنیشنل لاء ایسوسی ایشنز کے علاوہ ملک کی مختلف کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد