’گجرات پر کھل کر بات ہوگی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے سابق وزیراعظم اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اٹل بہاری واجپئی نے کہا ہے پارٹی کی مجلس عاملہ کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں ریاست گجرات پر کھل کر بحث کی جائے گی۔ ایکزیکٹیو کمیٹی کا یہ اجلاس ممبئی میں ہوگا۔ مسٹر واجپئی نے یہ بات ملک کے شمال میں واقع تفریحی مقام منالی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی جہاں وہ ان دنوں تعطیلات منا رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو مسٹر واجپئی کے ایک بیان سے تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کے پارٹی کے ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر غور ہوگا کہ آیا گجرات کے متنازعہ چیف منسٹر نریندر مودی کو ہٹایا جائے۔ بعد میں بی جے پی کے سربراہ وینکیا نائڈو نے اس کی تردید کی کہ گجرات تبدیلی پر غور ہو رہا ہے۔ گجرات میں دو ہزار دو میں شدید مسلم کش فسادات ہوئے تھے جن میں کم سے کم ایک ہزار افراد مارے گئے تھے۔ مسٹر مودی پر جو اس وقت بھی ریاست کے وزیراعلی تھے الزام ہے کہ انہوں نے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی تھی۔ آر ایس ایس اور وی ایچ پی نے مسٹر واجپئی کے بیان کی مذمت کی تھی۔ یہ دونوں انتہا پسند ہندو تنظیمیں بی جے پی کو نظریاتی اساس فراہم کرتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||