BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 June, 2004, 11:54 GMT 16:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی جے پی: عہدوں میں تبدیلیاں
ونکیا نائڈو
بی جے پی کے صدر ونکیا نائڈو
بھارت کی بڑی حزب اختلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کی تنظیمِ نو کی ہے۔

بی جے پی کے صدر ایم ونکیا نائڈو نے پارٹی کی نئی قومی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے اور مختلف عہدوں پر نئے لوگوں کو نامزد کیا گیا۔

اگزیکٹو کمیٹی اٹھہتر ارکان پر مشتمل ہے جن میں بیس نئے رکن شامل ہیں۔

پرمود مہاجن، راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی جیسے سینیئر رہنما پارٹی کے جنرل سکریٹری رہیں گے جبکہ کلیان سنگھ، بال اپتے اور بابولال مراندی کو بی جے پی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر شاہنواز حسین کو بھی پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ونکیا نائڈو نے بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کی بھی تشکیلِ نو کی ہے۔

بی جے پی کی نئی الیکشن کمیٹی کا اجلاس آٹھ جون کو متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد