BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 May, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈکشٹ قومی سلامتی کے مشیر
News image
بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ جے این ڈکشٹ کو قومی سلامتی کے مشیر کا اہم عہدہ دے دیا گیا ہے۔

جے این ڈکشٹ سے جو پاکستان میں سفارت کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں توقع ہے کہ پاکستان سے جاری امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جے این ڈکشٹ سابق وزیر اعظم کے معتمد خاص برجیش مشرا کی جگہ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پاکستان سے امن مذاکرات کا آغاز کیا تھا اور ان مذاکرات میں برجیش مسرا پیش پیش رہے ہیں۔

بھارت میں کانگریس کی قیادت میں قائم ہونے والی یونائٹڈ پروگریسو الائنس ( یو پی آئی) کی حکومت نے بھی پاکستان کےساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ڈکشٹ سفارت کاری میں وسیع تجربے اور پاکستان کے ساتھ معاملات سے پوری طرح آگاہ ہونے کی بنیاد پر امن مذاکرات کے لیےنہایت موزوں امیدوار تھے۔

ڈکشٹ کی عمر اڑسٹھ سال ہے اور وہ بھارت کے جنوبی شہر مدراس میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت کی وزارت خارجہ میں چالیس سال تک خدمات انجام دی ہیں۔ وہ دس سال پہلے وزارتِ خارجہ سے ریٹائیر ہوئے تھے اور حال ہی انہوں نے کانگریس پارٹی میں رکنیت اختیار کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد