انڈیا میں لوک سبھا کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس کی سرکردگی میں قائم اتحاد کو بی جے پی کی قیادت والے اتحاد پر واضح سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی کے صدر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بی جے پی اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ جبکہ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کی کوشش شروع کر رہی ہے۔  | اب تک کے نتائج کانگریس اور اتحادی: 133 بی جے پی اور اتحادی: 106 دیگر: 60 نیشنل انفارمیٹکس سینٹر |
ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو بی جے پی اتحادیوں پر برتری حاصل ہے۔ چار مرحلوں پر مشتمل انتخابی عمل پیر کے روز ختم ہوا تھا جس میں سڑسٹھ کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ رائے دہندگان کی چھپن فی صد تعداد نے ووٹ ڈالے۔  | سبقت کانگریس اور اتحادی: 86 بی جے پی اور اتحادی: 78 دیگر:72 نیشنل انفارمیٹکس سینٹر |
لوک سبھا کی کُل 543 نشستوں میں سے 539 حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جبکہ چار نشستوں کے لئے بعض وجوہ کی بنا پر ووٹوں کی گنتی بعد میں ہوگی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کی وجہ سے اب نتائج آنے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ملک بھر میں ایک ہزار دو سو چودہ مقامات پر گنتی ہو رہی ہے۔ |