BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 May, 2004, 02:23 GMT 07:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابتدائی اندازوں سے اتحاد پریشان
-
ایگزیٹ پول میں این ڈی اے کے لئے اکثریت کی تصویر واضح نہیں
بھارت میں چودھویں لوک سبھا کے لئے آخری مرحلے کی پولنگ کے بعد ٹیلی وثرن چینلوں کے ایگزیٹ پول یا ابتدائی اندازوں نے قومی جمہوری اتحاد یعنی این ڈی اے کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

حالانکہ ابتدائی اندازوں میں یہ واضح نہیں کہ اکثریت کس کو ملے گی۔ لیکن ذیادہ تر ٹی وی چینلوں کے ایگزیٹ پول میں این ڈی اے کو کم نشستیں ملی ہیں۔

اسٹار ٹی وی اور سہارا ٹی وی کا کہنا ہے کہ این ڈی اے اکثریت کے نزدیک پہنچ سکتا ہے جبکہ آج تک اور این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کے لئے دلی دور ہے۔

ابتدائی اندازوں میں کانگریس کے اتحاد کو بیس سے پینتیس نشستوں کا فائدہ دکھایا گیا ہے۔تاہم کانگریس کو اکثریت ملنے کی بات کسی چینل نے نہیں کہی۔

اسٹار ٹی وی کے مطابق این ڈی اے کو 263 سے 275 تک نشستیں مل سکتی ہیں۔جبکہ سہارا ٹی وی کے مطابق یہ تعداد 263 سے 278 تک ہو سکتی ہے۔آج تک کا کہنا ہے کہ این ڈی اے اکثریت حاصل نہیں کر پائے گا اور اسے مجموعی طور پر 248 نشستیں مل سکتی ہیں۔جبکہ زی ٹی وی نے یہ تعداد 249 تک بتائی ہے ۔

ادھر کانگریس اتحاد کو اسٹار نے 178 سے 186 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سہارا کے ایگزیٹ پول میں یہ تعداد 171 سے 181 کے درمیان بتائی گئی ہے۔آج تک نے کانگریس کو 191 اور زی ٹی وی نے 176 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ظاہر ہے کہ ابتدائی اندازوں کے ان اعدادو شمار سے حکومت کی تشکیل میں دوسری جماعتوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو دوسری سیاسی جماعتوں کو آج تک نے 104 ، اسٹار نے 86 سے 98 اور سہارا نے 92 سے 102 نشتیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جبکہ زی ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق دوسری جماعتوں کو 117 نشتیں تک مل سکتی ہیں۔

یہ وہ جماعتیں ہیں جو کانگریں یا این ڈی اے میں شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد