BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 12:19 GMT 17:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عوامی مقامات پر تمباکو نوشی ممنوع
تمباکو نوشی منع ہے
بھارتی حکومت نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی اور تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی لگا دی ہے۔

تمباکو نوشی اور تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر پابندی کا قانون ہندوستانی پارلیمان کے ایوان زیریں یا لوک سبھا میں گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا اور اس کا اطلاق یکم مئی سے ہونا قرار پایا تھا۔

دلی میں بی بی سی نامہ نگار سنجیو سری واستو کے مطابق ہندوستان میں ایک چوتھائی آبادی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کی عادی ہے جبکہ تقریباً دو ہزار افراد روزانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اس خطرناک صورت حال کے پیش نظر حکومت کو یہ پابندی پہلے ہی عائد کر دینا چاہیے تھی۔

تاہم بعض حلقوں نے اس حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق اگرچہ تمباکو نوشی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ بہت متاثر کن دکھائی دیتا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کافی مشکل ہو گا۔

’ایک ایسے ملک میں جہاں جیب تراشوں اور ریلوے پلیٹ فارم پر کارروائیاں کرنے والے اچکّوں کو پکڑنے کے لئے بھی پولیس فورس دستیاب نہیں ہے وہاں نمباکو نوشی پر پابندی پر عمل درآمد کرانا آسان نہیں ہو گا۔‘

تاہم، نامہ نگار کے مطابق‘ اس پابندی سے اس بات کی طرف ضرور اشارہ ملتا ہے کہ حکومت طاقت ور تمباکو لابی سے نپٹنے کے لئے سنجیدہ ہے۔

نئے قانون کے مطابق تمباکو مصنوعات کی تشہیر اور چھوٹی عمر کے بچوں کو اس کی فروخت غیر قانونی ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد