BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2004, 19:40 GMT 00:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تمباکونوشی سے ڈرانے والی تصویریں
تمباکونوشی سے متاثرہ دماغ
تمباکونوشی سے متاثرہ دماغ
برطانیہ میں حکومت لوگوں کو تمباکونوشی سے ڈرانے کے لئے بیمار انسانی اعضاؤں اور گلے سڑے دانتوں کی تصاویر کا سہارا لینے پر غور کر رہی ہے۔

اس سے پہلے کینیڈا، تھائی لینڈ، سنگاپور اور برازیل میں بھی لوگوں کو تمباکونوشی سے باز رکھنے کے لئے ایسے ہی اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

اب برطانیہ میں حکومت تمباکونشی سے متاثر ہونے والے انسانی اعضا کی تصویروں کی نمائش کے بارے میں بحث کروانے پر غور کر رہی ہے۔

وزیر صحت جان ریڈ نے کہا کہ ’ہمیں لوگوں کو تمباکونشی چھوڑنے پر مجبور

کرنے کے لئے مسلسل نئے اور متاثرکن طریقوں پر غور کرتے رہنا ہوگا‘۔

تمباکونشی سے متاثر پھیپھڑے
پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے

یورپی یونین کے محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین میں تمباکونوشی کے خلاف اشتہار بازی کے لئے تصاویر جمع کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ دوسرے ممالک میں تصویروں کے ذریعے ہونے والی اس اشتہار بازی کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

دریں اثنا تمباکونوشوں کی لابی کے گروپ ’فارسٹ‘ نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے اور اسے ایک گھٹیا مذاق قرار دیا ہے۔

فارسٹ کے منتظم سائمن کلارک کا کہنا تھا کہ ’ایسی تو بہت سی اشیا ہیں جو نقصاندہ ہیں۔ کیا یہ لوگ گاڑیوں، ٹافیوں، شراب موٹا کرنے والی اشیا اور ڈیری کی چیزوں کے خلاف بھی ایسی ہی مہم شروع کریں گے؟‘۔

برطانیہ میں ہر سال ایک سال بیس لاکھ افراد تمباکونوشی سے ہلاک ہوتے ہیں۔ لیکن اب اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگ اسے ترک کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد