منی پور: سات سپاہی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں پارلیمان کے ایوان زیریں یا لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر شمال مشرقی ریاست منی پور میں گزشتہ روز سے اب تک کم سے کم سات فوجی اور سرحدی محافظ ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست منی پور کی برما سے ملنے والی سرحد پر گزشتہ شب تین فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب باغیوں نے ان کے قافلے پر حملہ کر دیا۔ جبکہ منگل کی صبح ایک اور حملے میں چار سرحدی محافظ مارے گئے۔ ریاست میں خراب موسم اور تشدد کی وجہ سے لوک سبھا کے چوبیس میں سے دس حلقوں میں انتخابی عمل متاثر ہوا ہے۔ خراب موسم کے سبب تقریباً ایک سو پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی عملہ بھی نہیں پہنچ سکا۔ ریاست کے پہاڑی اضلاع میں مٹی کے تودے سرکنے اور تیز بارش کی وجہ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ ادھر پڑوسی ریاست آسام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||