BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 19:59 GMT 00:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ذاتیات پر اترنا جمہوریت نہیں‘

بھارت
سنجے گاندھی کے بیٹے ورون گاندھی
مینکا گاندھی کے بیٹے ورون گاندھی کہتے ہیں کہ ان کی چچی سونیا گاندھی اور چچازاد بھائی راہول گاندھی کے خلاف گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کی تنقید انتہائی افسوسناک تھی۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں تیئیس سالہ ورون نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے بارے میں مودی کی اہانت آمیز تبصرہ ہندوستانی سیاست کے گرتے معیار کی عکاس ہے۔

بھائی بھائی کا رشتہ قائم ہے
 ’آخر وہ میرے بڑے بھائی ہیں اور ہم اکثر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ ہم دو دل(جماعتوں) میں بھلے ہیں ہوں لیکن ہمارا دل ایک ہے‘۔
ورون گاندھی

نریندر مودی نے سونیا گاندھی کا موازنہ ایک جرسی گائے سے کیا تھا جبکہ انہوں نے راہول کو ایک ہائبرڈ بچھڑا کہا تھا۔

”ایک سطح تک تو سیاست سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک دوسرے کی ذاتیات پر اترنا جمہوریت کے لئے قطعی خوش آئند نہیں ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں لوگوں کی سوچ میں تو اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نفرت کا ماحول قائم کریں۔ نفرت اور دشمنی کے لئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔”

لیکن ایک غیر ملکی کے ہندوستانی وزیر اعظم بننے کے سوال پر ورون کہتے ہیں کہ سونیا گاندھی کے خلاف بی جے

مودی اور گاندھی خاندان
 نریندر مودی نے سونیا گاندھی کا موازنہ ایک جرسی گائے سے کیا تھا جبکہ انہوں نے راہول کو ایک ہائبرڈ بچھڑا کہا تھا۔
پی کی یہ تنقید سو فیصد درست ہے کیوں کہ بقول ورون کے ’ یہ ہر ہندوستانی کے لئے ایک جذباتی موضوع ہے۔‘

بقول ورون’ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک غیر ملکی کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ انگلینڈ سے آئے ہیں، آپ مجھے بتائیں کہ کیا انگلینڈ میں آپ کو بطور وزیر اعظم قبول کیا جائے گا۔ نہیں کبھی نہیں‘۔

ورون ان انتخابات میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کی والدہ اور اندرا گاندھی کی بہو مینکا گاندھی پیلی بھیت سے بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔

ورون کے مطابق بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں واقعی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا انتحابات لڑنے کے لئے مطلوبہ عمر پچیس سال نہ ہونے کی وجہ سے اس سال کے الیکشن میں حصہ لینے سے قاصر ہیں لیکن جلد ہی سیاست میں اپنی قسمت آزمائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ورون کے والد سنجے گاندھی انیس سو اسی میں ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل وہ امیٹھی سے کانگریس کی نمائندگی کرتے تھے۔ ان کی موت کے بعد مینکا گاندھی اور اندرا گاندھی کے رشتے میں تلخی پیدا ہو گئی اور انہوں نے گاندھی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی۔

لندن کے لندن سکول آف اکونومکس سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے ورون کے مطابق ان کے اور راہول کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی بات غلط ہے۔

’آخر وہ میرے بڑے بھائی ہیں اور ہم اکثر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ ہم دو دل(جماعتوں) میں بھلے ہیں ہوں لیکن ہمارا دل ایک ہے‘۔

اپنے والد کی موت کے وقت ورون کی عمر صرف سو دن تھی۔ انہیں اپنے والد کو نہ دیکھنے کا اب بھی ملال ہے لیکن ورون کے مطابق ان کے والد نے ہندوستان کے لئے جو کیا اس پر انہیں ان پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد