راہل امیٹھی سے انتخاب لڑیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے بیٹےراہل گاندھی نےحالیہ ماہ میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے اتر پردیش میں امیٹھی کے حلقے سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کر دیے ہیں۔ پیر کوسلطان پور میں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت ان کی والدہ سونیا ، بہن پرینکا اور بہنوئی رابرٹ واڈرا ان کے ساتھ تھے۔ امیٹھی میں ہزاروں لوگوں کے ہجوم نے ان کا خیر مقدم کیا۔ جس وقت کمانڈوز سے گھرے ہوئے راہل سلطان پور پہنچے تو ان کے حامیوں نے ناچ کر اور پٹاخے چھوڑ کر اپنی خوشی ظاہرکی ۔ نہرو گاندھی خاندان کا امیٹھی سے بہت پرانا رشتہ ہے اس حلقے سے سنجے گاندھی ، راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی ایوانِ زیریں کے لئے منتخب ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کے راہل گاندھی کو امیٹھی سے جیتنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ سونیا گاندھی نے راہل کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کو ایک جذباتی موقع قرار دیا۔ سونیا گاندھی منگل کو رائے بریلی کے انتخابی حلقے سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی اخل کریں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||