BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 April, 2004, 18:22 GMT 23:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں‘
امیٹھی
راہل امیٹھی سے لڑیں گے
ہفتے کے روز راہل گاندھی نے اپنے آبائی انتخابی حلقے امیٹھی میں بی بی سی اردو سروس کے رفعت جاوید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر اب تک امیٹھی کے لوگوں کا جو رد عمل آیا ہے وہ خاصا جذباتی ہے۔

امیٹھی والوں کے لیے راجیو گاندھی کے بعد راہل کا اسی حلقے سے انتخاب لڑنا ایک دیرینہ خواہش کے پورا ہونے سے کم نہیں ہے۔ بقول راہل میں اپنے لوگوں کے درمیان ہوں اور ان کے وہی مسائل ہیں، ٹوٹی سڑکوں کا ٹھیک کیا جانا، تعلیم اور صحت کے مسئلے میں انہی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں اسی لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

جہاں تک سوال ہے اتر پردیش (یوپی) میں کانگریس پارٹی کے مستحکم ہونے کا تو اس بارے میں پہلے سے کیا کہوں ’میں کوئی بھگوان تو نہیں‘۔

بھارتی حزب اختلاف اور نہرو گاندھی خاندان
 ’میں ان سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں
راہل گاندھی

بی بی سی اردو سروس کے اس سوال پر کہ اب تک خصوصا بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے نہرو گاندھی خاندان پر جو تنقید کی جاتی رہی ہے راہل گاندھی کیا سمجھتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں ان سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں‘۔

راہل کا کہنا تھا نہرو گاندھی خاندان سے وابستگی کے فائدے بھی ہیں اور نقصانات بھی۔ بقول راہل جہاں اس خاندان نے انہیں ایک بڑی پہچان دی وہیں ان کے والد راجیو گاندھی کی موت نے ان کی اور انکی بہن پریانکا کی شخصیتوں کو یکسر بدل ڈالا ہے۔

راہل اور پریانکا گاندھی
بھارتی سیاست کے نئے چہرے

بقول راہل ’راجیو کی موت کے بعد ہم نے زندگی کے بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھے اور انہی سب کے بعد میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا‘۔

سیاست سے ہٹ کر اگر لوگ راہل کو جاننا چاہیں تو راہل کے مشاغل کیا ہیں؟ اس سوال پر راہل کا جواب تھا کہ وہ کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ مختلف ممالک کی تاریخ ثقافت اور سیاست کے بارے میں معلومات جمع کرنا راہل کا مشغلہ ہے۔

آج کل راہل افغانستان پر اپنی معلومات میں اضافے کے لیے کئی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد