سریش کلماڈی سمیت دس پر فردِ جرم عائد

آخری وقت اشاعت:  پير 4 فروری 2013 ,‭ 07:35 GMT 12:35 PST
سوریش کلماڈی

سوریش کلماڈی پر دلی میں دوہزار دس میں منعقد دولت مشرکہ کھیلوں کے سلسلے میں بدعنوانی کا الزام ہے۔

بھارت کے تفتیشی ادارے سی بی آئی کی ایک عدالت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں بدعنوانی کے مقدمے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سریش کلماڈی سمیت دس افراد کے خلاففردِ جرم عائد کر دی ہے۔

تمام ملزمان پیر کو عدالت میں پیش کیے گئے جہاں کلماڈی اور ان کے قریبی ساتھیوں پرگھپلے اور نوے کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی۔

ملزمان میں کلماڈی کے علاوہ دولت مشترکہ کھیل کی آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری للت بھنوٹ، ڈائریکٹر جنرل وی کے ورما، سابق ڈائریکٹر جنرل (خرید) سرجیت لال، سابق جوائنٹ ڈائریکٹر (کھیل) اے ایس وي پرساد اور سابق خزانچی ایم جے چندرن شامل ہیں۔

کلماڈی دو ہزار دس میں ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ تھے اور بدعنوانی کے الزامات کے بعد انہیں اپریل دو ہزارگیارہ میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

سی بی آئی کی فرد جرم میں کلماڈی اور دیگر ملزمان پر کھیلوں کی تیاری کے دوران ’سوئس ٹائمنگ‘ نام کی کمپنی کو غیرقانونی طریقے سے فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔

سی بی آئی کی عدالت نے گزشتہ سال اکیس دسمبر کو کہا تھا کہ تمام دس ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند اور بدعنوانی کے انسداد سے متعلق دفعات کے تحت الزامات طے کیے جائیں گے۔

سی بی آئی کی جانچ کے بعد ان پر دھوكےبازي اور سازش کے علاوہ جعلسازي اور مجرمانہ بدسلوکی کے الزامات بھی عائد کیے جائیں گے۔

کلماڈی کو 25 اپریل دوہزارگیارہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ نو ماہ تک دلی کی تہاڑ جیل میں رہے۔ دلی ہائی کورٹ نے 19 جنوری دو ہزاربارہ کو انہیں ضمانت دی جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہو سکی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>