BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 October, 2003, 14:09 GMT 19:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں امریکہ کیوں آیا؟

نیویارک
’بارہ ہزار ڈالر کے عوض امریکہ پہنچا‘

میں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ایم۔بی۔اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور میں مائیکروسافٹ کا سند یافتہ آفس منیجر بھی ہوں۔ میں امریکہ جانے کا خواہشمند تھا کیونکہ اپنے خاندان والوں کے پاس جانا چاہتا تھا۔ مگر جب بھی میں نے ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی، امریکی سفارتخانہ نے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

کسی نے مجھے بتایا کہ لاہور میں ایک ایجنٹ بارہ ہزار ڈالر کے عوض ویزہ دلوا دیتا ہے۔ میں نے اسے تین قسطوں میں رقم ادا کر دی اور ایجنٹ نے مجھے انٹرویو کی تیاری کروا دی۔

میں جعلی کاغذات لے کر ویزہ افسر کے پاس پہنچا اور مجھے تین سال کا ویزہ دے دیا گیا۔ میں امریکہ چلا آیا لیکن یہاں میں قانونی طور پر کام کر سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کالج میں داخلہ لے سکتا ہوں۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود میں بھارت سے تعلق رکھنے والے چند افراد کے پاس ملازم ہوں اور وہ مجھ سے انتہائی برا سلوک کرتے ہیں۔ مجھے نصف تنخواہ پر کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ میرے مالک جانتے ہیں کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔

 مجھے نصف تنخواہ ملتی ہے کیونکہ میرے مالک جانتے ہیں کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔

رشید خاور

مجھے کسی امریکی لڑکی سے شادی کرنی ہے تاکہ گرین کارڈ حاصل کر سکوں لیکن ایسی شادی پر میرے والدین رضامند نہیں ہیں۔ وہ مجھے کسی لڑکی سے دوستی بھی نہیں کرنے دیتے۔

میرا مستقبل تاریک ہوجاتا جا رہا ہے اور جب کبھی میں اپنے دوستوں کے بارے میں سنتا ہوں کہ کوئی بینک میں ملازمت کر رہا ہے اور کوئی سرکاری ملازم ہے تو مجھے احساس ہونے لگتا ہے کہ امریکہ آ کر میں نے ایک غلط قدم اٹھایا کیونکہ پاکستان میں رہ کر میں بھی اچھے خاصے پیسے کما سکتا تھا۔

نوٹ: اس آپ بیتی کے راقم امریکہ میں مقیم ہیں اور ان کے کہنے پر نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ بھی وطن سے دور دربدری کی زندگی گزار رہے ہیں، تو ہمیں اپنی کہانی کم سے کم الفاظ میں لکھ کر بھیجئے۔ اگر آپ چاہیں گے تو ہم آپ کا نام شائع نہیں کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد