BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 July, 2007, 22:46 GMT 03:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیانا کو دنیائے موسیقی کا سلام
کانسرٹ کا آغاز اور اختتام سر ایلٹن جان کی پرفارمنس پر ہوا۔
تریسٹھ ہزار شائقین نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کی یاد میں ہونے والے کانسرٹ میں شرکت کر کے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے دسویں برس ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہونے والے اس کانسرٹ کا اہتمام شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے کیا تھا۔

اس تقریب کو دنیا کے ایک سو چالیس ممالک میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔ کانسرٹ کا آغاز اور اختتام سر ایلٹن جان کی پرفارمنس پر ہوا۔ سر ایلٹن جان کے علاوہ اس تقریب میں سر ٹام جونز، راڈ سیٹورٹ، ڈورین ڈورین،ٹیک دیٹ اور للی ایلن جیسے فنکاروں اور بینڈز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کانسرٹ کے دوران سابق جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ویڈیو پیغامات بھی نشر کیےگئے۔ نیلسن منڈیلا نے اپنے پیغام میں لیڈی ڈیانا کی جرات، ہمت اور بےغرضی کی تعریف کی اور شائقین سے اپیل کی کہ وہ ان کے نام سے جاری کاموں کی حوصلہ افزائی کریں۔

یہ شہزادی ڈیانا کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ ہے: شہزادہ ولیم

شو کے اختتام پر شہزادی ڈیانا کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے سٹیج پر آ کر فنکاروں اور حاظرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم کا کہنا تھا ’یہ شہزادی ڈیانا کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ ہے‘۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس کانسرٹ سے جمع ہونے والی رقم ’تبدیلی لانے میں مددگار ثابت ہوگی‘۔

برطانوی شہزادوں نے اس کانسرٹ کے انتظامات اور ریہرسلز کا جائزہ لینے کے لیے سنیچر کو ویمبلی کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے بعد پریس کانفررنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ وہ اس کانسرٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد